اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر قرض واپسی کے باوجود معاشی ترقی کی شرح 5.37 فیصد، معیشت بحالی کے راستے پر ہے۔
پاکستان کی معیشت نے پچھلے سال 5.37 فی صد کی شرح سے ترقی کی ،یہ کامیابی تحریک انصاف حکومت نے اپنے تیسرے سال حاصل کی ،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، گردشی قرضوں کے بہاؤ میں نمایاں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معمولی رہا،ن لیگ کی حکومت نے یہ شرح اپنے آخری سال میں حاصل کرنے کی خاطر ملک دیوالیہ کر دیا تھا۔