ملکہ کوہسار مری  میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع،متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

20

مری،22جنوری(اے پی پی):  ملکہ کوہسار مری میں  رات سے شروع ہونے والا  ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ  ہو گیا ہے۔

 ہر طرف برفباری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں اور کم تعداد  میں موجود سیاح برفباری سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

 سڑکوں سے برف  کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے   جناح ہال مری میں کنٹرول روم بھی قائم ہے، جہاں برفباری سے متعلقہ تمام ادروے  موجود ہیں۔

سورس: وی این ایس،مری