ملتان: ڈپٹی کمشنرعامر کریم خاں نے  ضلعی محکوموں کو عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کا ٹاسک دے دیا

17

ملتان، 23 جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرعامر کریم خاں نے  ضلعی محکوموں کو عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کا ٹاسک دے دیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکموں کا ورک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس ہوا،انہوں نے کہا  کہ مین ہولز،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات کئے جائیں گے اور  سیوریج لائنز اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن،سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وال چاکنگ اور جوہڑوں کا خاتمہ کرکے گندگی ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی بھی تیار ہے۔ تجاوزات، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سرگرمیوں کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

سورس: وی این ایس، ملتان