وہاڑی، 23 جنوری (اے پی پی ): چیئرمین اورسیز پاکستانیز چوہدری صفدر علی گجر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنے گئے اور اراضی تقسیم ونڈا، ناجائز قبضہ و دیگر مسائل کے حوالے سے 22 کیسز زیر بحث آئے اورانکے فوری حل کرنے کے احکام جاری کئے گئے ۔
اس موقع پر چیئرمین اورسیز پاکستانیز چوہدری صفدر علی گجر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا، تمام محکمے بروقت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
اس موقع پر ایم پی اے رائے مبشر کھرل ، یو تھ ونگ سر گرم رکن چوہدری کمال اختر گجر،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی،اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول،ڈی ایس پی مظہر حیات،ڈسٹرکٹ پولیس نمائندگان اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
سورس : وی این ایس ، وہاڑی











