اٹک، تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ

86

اٹک، 24 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اٹک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد سلیم راجہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف اور انجمن تاجران کے عہدے دار بھی موجودتھے۔اجلاس میں ڈی سی اٹک نے تاجروں کے مسائل سنے اور جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔شہر میں ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل پر تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی۔

اجلاس میں نقشہ جات کی منظوری نہ ہو نے پر تاجران کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ڈی سی اٹک نے شرکاء کو بتایا کہ کورونا ویکسینیشن میں اٹک نے اول میں پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کورونا وبا بڑھ رہی ہے اس لیے تاجر حضرات کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی اس کا پابند بنائیں۔