ملتان 25، جنوری (اے پی پی )؛ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف کی ہدایت پر ریسٹورنٹس سیمت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 353 ساشے گٹکا، 5 کلو گلے سڑے پھل اور غیر معیاری اجزاء تلف کردیے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اندرون ملتانی گیٹ شجاع آباد میں کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر 15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کہا کھانوں میں غیر معیاری اجزاء، صفائی کے ناقص انتظامات پر 3 ریسٹورنٹس کو 40 ہزار کے جرمانے عائد کیا گیا ہے رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ناگ شاہ چوک پر واقع ریسٹورنٹ کو کھلے مصالحے فروخت کرنے، نامناسب سٹوریج پر جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا واشنگ ایریا میں گندگی، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے پر سوفٹی روڈ پر واقع ہوٹل کو بھی جرمانہ کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ملک شیک کی تیاری کےلیے گلے سڑے پھلوں کے استعمال پر گلشن مارکیٹ میں کولڈ کارنر کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر غیر معیاری خوراک کی روک تھام کےلیے کارروائیاں جاری ہیں۔











