خوشاب؛ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کی یوم وفات پر ریلی کا انعقاد

56

خوشاب،26 جنوری  (اے پی پی ):خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کی یوم وفات پر سنی علمائے کونسل کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا  گیا۔ریلی پرانا چوک  سے شروع ہو کر  جامع مسجد مین بازار خوشاب پہنچی جہاں پر شہریوں نے ریلی کا  استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ریلی کے شرکا نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شان بیان کی، ریلی کلمہ چوک کے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی۔