اوکاڑہ؛ شوراما پوائنٹ کے کمرے میں لگی آگ پر ریسکیو فائر فائٹرز نے دس منٹوں میں قابو پا لیا

50

اوکاڑہ،29جنوری(اے پی پی): رات گئے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں واقع شوراما پوائنٹ کے کمرے میں آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 1/4L میں واقع شوراما پوائنٹ کے کمرے میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت سے  10 منٹوں میں آگ پرقابو لیا۔ مالکان کے مطابق آگ ریفریجریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

سورس: وی این ایس،اوکاڑہ