عوام اپنے حقوق پہچانیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ ہے؛ گورنر سندھ عمران اسماعیل

29

کراچی،29جنوری  (اے پی پی): گورنرسند عمران اسماعیل  نے کہا ہے  کہ عوام اپنے حقوق پہچانیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنرسند عمران اسماعیل   نے ہفتہ کو صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں آگ سے جل جانے والی دوکانوں کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں شکر گذار ہوں اپنی ٹیم کا جنہوں نے اس خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے جس سے تاجر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، ہم تاجر برادری کی ہر صورت مدد کریں گے۔

 عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی سے محبت کا رشتہ ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاق نے کراچی کو 52 فائر ٹنڈر دیئے، اسی طرح گرین لائن منصوبہ پر ہم نے کام کیا اور منصوبہ کو مکمل کیا، ہم کراچی کے لئے خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں اگر شہر کی بہتری کے لیئے کوئی مشورہ دینا  چاہے تو ضرور آگے آئے تاکہ بہتر طریقہ سے امور کو انجام دیا جاسکے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد