اسلام آباد،29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں اسکیئنگ کے لئے موزوں علاقے ہیں، پاکستان میں اس کھیل پرتوجہ نہیں دی گئی، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں اسکیئنگ کے کھیل پر توجہ دے رہے ہیں، چین کے ساتھ مل کر اسکیئنگ کے کھیل پر توجہ دی جاسکتی ہے،گلگت بلتستان اور سوات میں برف کے کھیلوں کو فروغ دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلے اولمپکس ہیں نہ صرف سرمائی بلکہ کوئی بھی جو میں براہِ راست دیکھوں گا، مجھے اس کا شدت سے انتظار ہےاور آپ جانتے ہیں کہ میں ایک کھلاڑی رہا ہوں،اپنی زندگی کے تقریباً 20 سال میں ایک بین الاقوامی کھلاڑی رہا ہوں چین کے لوگ کرکٹ نہیں کھیلتے، مجھے امید ہے کہ جوں جوں ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،ہم چین کے لوگوں کو کرکٹ کھیلنا بھی سکھادیں گے تاکہ چین بھی کرکٹ کھیلنے والی زبردست ٹیم بن جائے،میں اس کا منتظر ہوں کیونکہ بطورِ کھلاڑی دونوں ملکوں کے قریبی باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ میرے لئے ان کھیلوں کو دیکھنا بہت دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ جب سے سیاست میں آیا ہوں میں کھیلوں کے کوئی بھی مقابلے دیکھنے سے محروم رہا ہوں۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











