وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کے ہمراہ خیبرپختونخواسے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

39

اسلام آباد۔31جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مقامی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم سے پیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کے ہمراہ صوبہ خیبرپختونخواسے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی سکیموں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے صوبے میں  آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مقامی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک  کرنے کی بھی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید،ارکان قومی اسمبلی حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان اور صالح محمد نے شرکت کی۔ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی، حاجی قلندر خان لودھی، مشتاق احمد غنی، زبیر خان،  تاج محمد، وزیر زادہ، محمد اعظم خان، ہمایوں خان، لیاقت علی خان، شفیع اللہ،محمد دیدار خان، عبدالغفار، سید اقبال میاں، شکیل احمد،  پیرمصور خان، سید احمد حسین شاہ، بابر سلیم سواتی،  نوابزادہ فرید صلاح الدین، محمد اقبال خان، سید غازی غزن جمال، شوکت علی یوسف زئی، نصیر اللہ خان، شرافت علی، عزیزاللہ خان،  فضل حکیم خان یوسفزئی، امجد علی اور محب اللہ خان  کی شرکت کی۔