خیر پور؛سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن  کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم و خواندگی کے تعاون سے اسکول میں تعلیم کا عالمی دن “تبدیلی نصاب، تعلیم کی تبدیلی” کے تھیم کے تحت منایا گیا

17

خیر پور،31جنوری (اے پی پی ): ایس آر ایس او ( سرسو ) نے خیرپور میں تعلیم کا عالمی دن منایا۔سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم و خواندگی کے تعاون سے پیر کے روز گورنمنٹ ہائی اسکول سمیع ضلع خیرپور میں تعلیم کا عالمی دن “تبدیلی نصاب، تعلیم کی تبدیلی” کے تھیم کے تحت منایا گیا۔

اس سلسلے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز اور طلباءکو تعلیم کی اہمیت، اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ ءخیال کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طلباءکو اپنی صلاحیتوں اور سیکھنے کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر طلباءکی جانب سے شرکاءکے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کا مظاہرہ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں جنہیں مہمانوں اور شرکاءنے بے حد سراہا۔ اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 اسٹیک ہولڈرز اور 400 سے زائد سکول کے لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ عبدالحمید سرائی، عبدالمجید سیال، ماہر تعلیم محمد اشرف اور عبدالرزاق میمن سمیت مقامی معززین مہمانانِ خصوصی تقریب میں شامل تھے۔

طلباءکے درمیان مختلف سرگرمیاں اور مقابلے کروائے گئے تاکہ ان کی مہارت، علم اور سیکھنے کو پیش کیا جا سکے ، انہوں نے اس میں حصہ لیا اور خوب لطف اٹھایا۔تقریب کا آغاز سکول کے طلباءکی جانب سے استقبالیہ گیت پیش کر کے کیا گیا۔ا سکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔طلبہ کے درمیان سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں میں تعلیم کی اہمیت پر تقریری مقابلہ بھی منعقد ہوا۔لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیموں کے درمیان کوئز مقابلہ بھی کرایا گیا تاکہ علم کے حصول میں ان کی دلچسپی کو جانچا جا سکے۔

سورس: وی این ایس، سکھر