مری،یکم فروری (اے پی پی): ویک اینڈ پر مری و دیگر سیاحتی مقامات پر انتظامات کیلئے کمشنر راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر اور اتوار کو تجارتی مراکز بند ہونگے، مری میں سیاحوں کی کثیر تعداد متوقع ہے، ڈپٹی کمشنر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد کرےاورٹریفک منیجمنٹ ، موسمی صورتحال سے نمٹنے کا ایمرجنسی منصوبہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے رش اور متوقع برفباری مقامی انتظامیہ کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔











