لاہور؛ یکم فروری ( اے پی پی ): وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا ۔سول سیکرٹریٹ میں سب کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وزرا، سول و پولیس افسروں نےشرکت کی ۔اجلاس میں پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں، آفیشلز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس 4 اور 6 فروری کو ریہرسل کریں گے،قذافی سٹیڈیم کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فعال ہونے چاہئیں،7 فروری سے لاہور میں پی ایس ایل سکیورٹی پلان نافذ ہوجائے گا،اجلاس میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کو خصوصی اختیارات دینے کی منظوری پرائس مجسٹریٹ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنرز پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔











