اٹک، 01فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ کی ہدا یا ت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم نے ٹی ایم اے ہال حضرو میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تحصیلدار حضرو چوہدری احسان الٰہی، نائب تحصیلدار عدنان بشیر کیانی، اے ڈی ایل آر حضرو منور حیات، ریڈر سید ریاض شاہ، آفیسر قانونگو شبیر امجد، ایل اے سی ملک ارشد، پٹواری حضرات محمد مستقیم، محمد زبیر، عمر حیات، شوکت حیات، محمد یعقوب، محمد مستقیم، محمد یعقوب، ملک حاکمین، نیاز احمداور دیگر افسران محکمہ مال سے متعلق شکایات کے فوری حل کیلئے موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر زوہیب احمد انجم نے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ریونیو سے متعلق، ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجراء، زمین کا انتقال، رجسٹری، انتقالات کا اجراء، انکم سرٹیفکیٹ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ڈومیسائل سے متعلق کیسز کو سنا گیا۔
اس موقع پر اے سی حضرو کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا اور شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے تمام سر کاری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ عوامی ریونیو کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن لگائی جاتی ہے۔











