مظفرگڑھ؛ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرازاحمد کا ایم ٹی برانچ کا دورہ، پریزن وین کی تیاری کا جائزہ لیا

25

مظفرگڑھ،02فروری(اے پی پی):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفرازاحمد  نے ایم ٹی برانچ کا سرپرائز دورہ کیا،جہاں پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پریزن وین تیار کی جا رہی تھیں۔پریزن وین میں قیدیوں کی سہولت کے لیے پنکھے ، بلور،ایگزاسٹ  اور وین میں موجود قیدیوں پر نظر رکھنے کے لیے کیمرے بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔قیدیوں کی  دوران منتقلی مشکلات کو دور کرنے کے لئے پریزن وین کو کشادہ اور ہوا دار بنایا گیا ہے۔ گرمی کے موسم میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لیے کولر بھی انسٹال کیے گئے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد نے ایم ٹی آفس میں موجود گاڑیوں،گاڑیوں کی لاگ بکس،ایم ٹی آفس،اور صفائی ستھرائی کا  معائنہ کیا ۔ایم ٹی آفس کی اچھی صفائی ستھرائی  اور پریزن وین کی بروقت تکمیل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  فراز احمد نے ایم ٹی او سب انسپکٹر مستقیم ساجد  کو شاباش دی۔

اے پی پی/محمد کامران خانزادہ /نورین

q