ملتان 02 فروری ( اےپی پی):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی زیر نگرانی ناردرن بائی پاس روڈ ماڈل ٹاؤن چوک سے ننگانہ چوک تک تجاوزات کے خلاف آ پریشن جاری ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شاکر عباس بزدار اور ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز بھی موقع پر موجود تھے
اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ روڈ کے دونوں اطراف سرکاری رقبہ پرتجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کہا ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے ننگانہ چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک کو کشادہ کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ شہر کی ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے تجاوزات کے خلاف یہ آ پریشن مسلسل جاری رہے گا۔ ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن چوک پر روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس ننگانہ چوک پر سرکاری رقبہ کو واگزار کروانے کے لیے آ پریشن جاری ہے۔











