اسلام آباد،03فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے جمعرات کو دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں ۔











