اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیل کا شعبہ بہت پیچھے ہے سپورٹس کے فروغ کے لئے قومی اسپورٹس پالیسی بنانا وقت کی ضرورت ہے.
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تمام سپورٹس فیڈریشن کو فنانشل پروگرام بنانا ہوگا اور کارپوریٹ سیکٹر کو تمام کھیلوں کی تنظیمیں آگے لائیں ، ہر فیڈریشن اپنے اصلی کلب رجسٹرڈ کرے اور ہم اس پر نگاہ رکھیں گے،ہر کلب کھلاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کرے گی۔











