لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کے جائزے کے لیے وزیراعلی پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس

13

لاہور 3 فروری ( اے پی پی ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کے جائزے کے لیے وزیراعلی پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے اجلاس کی صدارت کی سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف، کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، سی ای او ،ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد تجاویز پر غور خوض کیا گیا ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے گھوسٹ ملازمین کے سراغ  کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے صفائی کی صورتحال میں بہتری کے لیے گھوسٹ ملازمین کا سراغ لازمی ہے،گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگا کر انھیں فوری طور پر برطرف کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے،شہر میں صفائی یقینی بنانے کے لیے عوام کے رویوں میں تبدیلی کی بھی ضرورت ہے،سڑکوں پر کوڑا پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے ،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے کمپنی کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سی کے لیگل فریم ورک  کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال اربن یونٹ ،ایس ایم یو،خزانہ، قانون اور دیگر محکموں کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔