ملتان، 04 فروری (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے جمعہ کو یہاں یو این او ڈی سی کے تحت کورس مکمل کرنے والے پولیس آفیسران و ملازمین میں اسناد تقسیم کیں، ملتان ریجن کے 35 پولیس آفیسران و ملازمین نے کورس میں شرکت کی۔ پندرہ روزہ کورس میں فرسٹ رسپانڈر ، سرچ تکنیک اور بیسک کمپیوٹر اورینٹیشن کی تربیت دی گئی۔
آر پی او نے کہا کہ کورس کا مقصد پولیس آفیسران و ملازمین کی محکمانہ استعداد کو بڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ضروری ہے۔











