حیدرآباد: یوم یکجہتی کشمیر،جی سی یونیورسٹی میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد

36

حیدرآباد،04  فروری  (اے پی پی):  جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں طلباء و طالبات کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تقاریر کیں اور آگاہی دی گئی۔

بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی سربراہی میں جی سی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے اسمبلی ہال سے مین گیٹ تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس سلسلے میں جی سی یونیورسٹی میں آج کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن منایا گیا ہے۔

ریلی میں طلبا و طالبات نے کشمیریوں کے حقوق میں نعرے بھی لگائے۔