لاہور، 04فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تعلیم و صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ،ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی ورکرز اور ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان سمیت ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی، سوئی گیس اور واساء کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ،ایم سی ایل، واساء،ایل ڈی اے،پی ایچ اے سمیت مختلف محکموں نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کے رہائشیوں کوامن وامان،ٹریفک کے مسائل،تجاوزات، پیچ ورک، پبلک ٹوائلٹس کی بحالی،ڈسٹ بنز کی تنصیب سمیت درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس میں لاہور کے 30ممبران اسمبلی کے حلقوں میں کوآرڈینیٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ،یوسی کی سطح پر پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری میں اضافے کے ساتھ ساتھ سینٹری ورکرز کی بھرتی اور گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تحفظات کا اظہار اور انتظامیہ کو ان جگہوں پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت۔ بھی کی۔











