وزیرِ اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے: گورنر سندھ عمران اسماع 

25

کراچی، 05 فروری (اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے۔

یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں تمام شہداکو اور ان کے ورثا کوجو کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کسی قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل اور آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے جبکہ  پاکستان نے بھی ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے ۔

اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے عظیم مقصد کو بھولے نہیں ہیں اور نہ ہی بھولیں گے اور ہم اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور کشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی وہ واحد راستہ ہے جس سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے ہر ممکن تعاون کو جاری رکھے گا۔

سورس : وی این ایس ،کراچی