کشمیری اپنے لہو  سے آزادی کی جدو جہد  کو آگے بڑھا رہے ہیں، فرخ حبیب

13

لاہور۔5فروری  (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کشمیری اپنے لہو  سے آزادی کی جدو جہد  کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے،ہندو توا کی سوچ رکھنے والی جماعت کو وزیر اعظم عمران خان نے بے نقاب کیا،پانچ اگست کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد مودی سرکار نے موقع فراہم کردیا کہ مسئلہ کشمیر دنیا میں ابھر کر سامنے آگیا۔