لاہور۔5فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے 80 لاکھ کشمیری اڑھائی سالوں سے پابند سلاسل ہیں ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی میڈیا نے دنیا بھر میں بھارتی یکطرفہ اقدام کی نشاندہی کی ،کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہوا ،بزرگوں اور خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ،برہان وانی جیسے آزادی کے مجاہدین کو شہید کیا گیا۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے دوران اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی گئی ، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مجرمانہ عمل ہے ، اس تمام عمل سے مودی سرکار کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔