جلالپورپیروالا، یوم یکجہتی کشمیر، مختلف جماعتوں اور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام ریلیاں

33

جلالپورپیروالا ،05 فروری ( اےپی پی): یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام، تحریک لبیک، پاکستان سرائیکی پارٹی ،نجی تعلیمی اداروں اور محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام مختلف اوقات میں ریلیاں نکالی گئیں، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر عوام پر بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کو باور کراتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کی کشمیر میں ظلم و بربریت پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن ،بھائی اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ رہے ہیں کشمیریوں کی حق خودارادیت پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ پاکستانی عوام کو منظور نہیں ہے۔