نوشکی6 فروری (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گلنگور لیویز چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سمیت صوبائی وزراء بھی موجود تھے , اتوار کے روز نوشکی سے کوئٹہ آتے ہوئے وہ گلنگور چیک پوسٹ پر رکے اور انہوں نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی کو چیک پوسٹ ختم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گذرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان سے لیویز کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی اہلکار چیک پوسٹ پر چیکنگ کے بہانے ان سے رقم طلب کرے تو فوری طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کواپنی شکایت سے آگاہ کریں۔ اس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔











