اوکاڑہ:شہر کے داخلی و خارجی راستوں، انڈر پاسزاور بائی پاسزکی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

34

اوکاڑہ،7فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ماہ صفائی عام شہریوں کو میونسپل سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کے لئے وسائل کو روزانہ کی بنیاد پر متحرک کرنے میں اہم ترین ہے میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ انڈر پاسز اور بائی پاسز کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 99کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ملک راشدنعمت کھوکھر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر نسیم سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے چیف آفیسر کو ہدائیت کی کہ وہ ذاتی طور پر شہرمیں صفائی ستھرائی ،سیوریج لائنوں کی بحالی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے طے شدہ پلان کی نگرانی کریں اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں بعد ازاں انہوں نے شمسیہ کالونی پارک اور قاری کالونی میں ندیم پارک کابھی دورہ کیاانہوں نے سپرنٹنڈنٹ گارڈن کو ہدائیت کی کہ ضلع میں پارکوں کو ان کی اصل شکل میں بحال رکھا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پارکوں کی صفائی ستھرائی کرنے کے ساتھ ساتھ پارکوں میں موسمی پھولدار پودے بھی لگائے جائیں۔