لاہور ،07فروری(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بھاٹی چوک سے فش مارکیٹ کی منتقلی کے امور کا جائزہ لیا گیا اور نئی فش مارکیٹ کے بزنس ماڈل پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چھٹہ، سی ای او ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فش مارکیٹ چائنا سکیم میں ماڈل بازار کے نزدیک منتقل کی جائے گی،نئی فش مارکیٹ میں 143دکانیں بنیں گی اور اس میں تاجروں کو پارکنگ اور دیگر بہترین کاروباری سہولیات دی جائیں گی۔
صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو فش مارکیٹ کی منتقلی کے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ فش مارکیٹ کی منتقلی کے لئے زمین کے حصول کا عمل جلد مکمل کیا جائے











