کوئٹہ،07 فروری( اے پی پی ): سانحہ نوشکی و پنجگور میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے شہداء کی یاد میں کو ئٹہ پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔ سانحات میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کی رہنماء شانیہ خان و دیگر خواتین نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے شہداء نوشکی و پنجگور کی تصاویر آویزاں کیں اور شہداء کو شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کے باعث بلوچستان میں امن قائم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے شائینہ خان نے نوشکی اور پنجگور میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کے لیے انکی قربانیاں رائیگا نہیں جاے گی اور انکی قربانیان کھبی فراموش نہیں کی جاے گی اور ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور انکی قربانیاں صوبے میں قیام امن اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے سنگ میل ثابت ہوگئی , چار روز قبل نامعلوم دہشت گردوں نے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کے کیمپس پر حملے کیے تھےجسمیں 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کی تھی جبکہ سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کاروائی سے 20 دہشت گرد مارے گئے تھے۔











