لاہور ، 8 فروری ( اے پی پی ) حسان خاور نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم صحافیوں کے ویلفئیر کا صرف ایک جزو ہے۔ ہمیں ان کیلئے دیگر جزئیات پر بھی کام کرنا ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے انہی کے ساتھ مل کر سفارشات مکمل کریں گے۔ سب کو چھت دینا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے اور صحافی اس ضمن میں پہلی ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔