ملتان،09 فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ترقیاتی منصوبوں کے فزیکل آڈٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کارڈیالوجی سنٹر توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر نشتر پناہ گاہ کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا۔انہوں نے نشتر ہسپتال میں نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی بھی انسپکشن کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کارڈیالوجی سنٹر کے نئے بلاک کو رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ نشتر پناگاہ کی تعمیر سے بے گھر افراد کو بلامعاوضہ قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے شہر اولیاء کو اربوں کے میگا پراجیکٹس دیے ہیں ، تمام منصوبوں کو مقررہ اہداف میں مکمل کیا جائے گا۔











