جیکب آباد؛ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنا کا شہر کا پیدل دورہ،شہری تنظیموں کے رہنماؤں اور ہندو پنچائیت کے وفد سے ملاقاتیں

47

جیکب آباد،09 فروری(اے پی پی):ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنانے جیکب آباد سٹی کا پیدل وزٹ کیا اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنا کو مختلف مین بازاروں ٹاور روڈ، بھان مارکیٹ ، سرافہ بازار ، کپڑا مارکیٹ, گھنٹا گھر، سونارکی بازار، بانو بازار، پیٹی بازار ، سمیت دیگر اہم بازاروں کا وزٹ کرایا، اس موقع پر تاجر برادری نے ایس ایس پی جیکب آباد کو ویلکم کیا اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

دورے میں چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں احمد علی بروہی، لعل چند سیتلانی، حاجی محمد یوسف میمن، ندیم قریشی، ہوند لعل راج بیبومل، سری چند بھاونانی ،سیٹھ چاندی رام، منوہر لعل چاولا، عبدالطیف،حاجی جڑیو خان،بابر علی شاہ ، راجیش کمار ، منظور احمد پہنور، روشن لعل و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی کے مسائل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

شہری تنظیموں کے رہنماؤں نے ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنا کا شکریہ ادا کیا اور امن و امان کے متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر ایس ایس پی جیکب آباد نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔