ملتان؛ آلودگی اور گندگی کا باعث سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی، 7 شہریوں کو نوٹس جاری

35

ملتان 10فروری(اے پی پی ): شہر میں قائم آلودگی اور گندگی کا باعث بننے والے بھانوں اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے  ہوئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے7 شہریوں کو نوٹس جاری کر دئے ہیں۔

یونین کونسل 55 اور قاسم بیلہ میں قائم بھانہ ملکان کو نوٹس جاری کردئے گئے ہیں جبکہ دہلی گیٹ اور دولت گیٹ النگ پر زیر عمارتوں کا مٹیریل اور ملبہ گلیوں میں پھینکنے والوں کو بھی نوٹس دے دئے گئے ہیں۔

نوٹسسز  میں دئے گئے احکامات پر24 گھنٹوں کے اندر  عملدر آمد کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔یہ کارروائی شہریوں کی طرف سے شکایات پر کی گئی ہے دوسری طرف ماہ صفائی مہم کے تحت خصوصی صفائی ستھرائی بھی جاری ہے۔ خصوصی صفائی سکواڈ کو  بوسن روڈ کی صفائی کا ٹاسک دیا گیا اور کمپنی ورکرز بوسن روڈ کی سروس لائن کے طویل ڈیوئڈر کی سکریپنگ میں مصروف رہے۔