کمشنر کا سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے منفرد اقدام،انتظامیہ کا نجی سیکٹر کے تعاون سے سکولز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغاز

15

ملتان، 10 فروری (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے منفرد اقدام،انتظامیہ کا نجی سیکٹر کے تعاون سے سکولز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم  نے گورنمنٹ ہائی سکول کھوکھراں کا دورہ کیا عامر کریم خاں نے طلباء میں گرم ملبوسات اور جوتے تقسیم کئے اور کہا موسم کوئی بھی ہو بچوں کو اب مکمل سہولیات ملیں گی  ، سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر سکولوں کی حالت زار بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ملتان  کریسنٹ  لائنز کلب نے بستی کھوکھراں سکول کو “آڈاپٹ “کر لیا گیا ہے ، ہائی سکول بستی کھوکھراں کے طلباء اور سکول میں سہولیات کو پورا کیا جائے گا  اور کوئی بچہ  یونیفارم اور جوتے نہ ہونے سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا ۔

چیئرپرسن لائیز کلب محمد افضل سپرا کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی