لاہور10 فروری ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہےعصر حاضر میں انفارمشین ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت سے کسی صورت انکار ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 9 ڈویژن میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کی منصوبہ بندی کی گی ہےپہلا سپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیوٹا سیکرٹریٹ لاہور میں بنے گاسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے بننے سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ ملے گا۔آئی ٹی سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری آنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے انفارمشین آزاد جموں و کشمیرچوہدری محمد اقبال نے کہا کہ پنجاب میں انفارمشین ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے تجربات اور یہاں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔











