ملتان: کورونا ویکسین مہم کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری،24 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل

21

ملتان، 11 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے محکمہ صحت کی تمام ٹیموں کو ہر گھر تک پہنچ کر ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے، ابتک 24 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کورونا ویکسین مہم کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاء کے 24 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسینیشن کردی گئی ہے جبکہ 29 لاکھ سے زائد شہریوں کو پہلی ڈوز لگادی گئی۔

ڈی سی عامر کریم خاں نے بتایا کہ یکم فروری سے شروع ریڈ تھری مہم میں ڈیڑھ لاکھ سے پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر اومی کرون کی نئی لہر سے بچنے کیلئے سو فیصد ٹارگٹ پورا کرینگے تاہم شہری بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کورونا ویکسینیشن لگوائیں۔

بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی پر بریفننگ بھی دی گئی۔