ایبٹ آباد،14 فروری(اے پی پی ): گلیات وزیر محنت و ثقا فت و پا ر لیما نی امور شوکت یو سف زئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خا ن کاپورا فو کس ٹورازم پر ہے ٹورازم ہی وا حد زریعہ ہے جس سے ہم آپنے ملک سے غربت کا خا تمہ کر سکتے ہیں، ہزارہ ڈویژن اور مالاکنڈ ڈویژن قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اس لئے ہما ری حکو مت ہزارہ ڈویژن اور مالا کنڈ ڈویژن کے سیا حتی مقا مات تک آسا ن رسا ئی کے لئے اربو ں رو پے کے منصو بے جاری ہیں جن میں سڑکو ں پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے ہزارہ ڈویژن قدرتی حسن کے سا تھ سا تھ دنیا کا پر امن خطہ ہے۔
ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گلیات نتھیا گلی میں 3 روزہ گلیا ت سنو فسٹو ل کی اختتا می تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ ۔شو کت یو سف زئی نے کہا کہ اللہ تعا لی نے ہما رے صو بے کو بہت زیادہ خو بصو رتی سے نوازا ہے اور کہا کہ حکو مت کی ذمہ دا ری ہے کہ وہ سیا حو ں کو سہو لیا ت فرا ہم کر ے۔
انہو ں نے کہا کہ ہما ری پا س صر ف اور صرف روزگا ر اور غر بت کے خا تمے کا ذریعہ ٹورازم ہےاس لئے ہما ری حکو مت پو رے صو بے میں ٹور ازم کو پر مو ٹ کر رہی ہے اور جہاں ٹورازم کے نئے سپا ٹ ہیں ان میں ہر طر ح کی سہو لیا ت فرا ہم کر رہے ہیں جس میں سڑکیں اور دیگر سہو لیا ت شا مل ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے فسٹیو ل علاقے میں بہت تر قی لاتے ہیں۔
انہو ں نے کہا اس وقت ہما رے صو بے میں 112کے قریب نئے ٹورسٹ سپا ٹ ملے ہیں،ان سپا ٹ پر بھی ہما ری حکو مت نے
سیاحوں کی سہو لیا ت اور ان تک رسا ئی کے لئے بھر پور تر قیا تی منصوبے شروع کر رکھے ہیں تا کہ پو ری دنیا کے سیا ح یہا ں آکر ان حسین وا دیو ں کی سیر کر یں اور کہا کہ ٹوارزم کی تر قی کے حوا لے سے مالا کنڈ ڈویژن میں 130سڑکو ں پر کام جا ری ہے جب دہ سڑکیں مکمل ہو نگی تو ٹورازم ان علاقوں میں بہت تر قی کر ے گا یہا ں کے عوا م خوشحا ل ہو نگے یہا ں تر قی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔
انہو ں نے کہا کہ پو ری دنیا میں ٹورازم کو ہا تھو ں سے بنا کر ترقی دی گئی مگر ہما رے ہا ں تو قدرتی طور پر مو جود ہے ا س لئے ان حسین جگہو ں کو رسا ئی دینے کے لئے وزیراعظم عمران کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خا ن کا پورا فو کس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پو ری دنیا کے سیا حو ں کو دعو ت دیتا ہو ں کہ وہ آئیں یہاں کا حسن دیکھیں۔
انہو ں نے کہا کہ اب پو ری دنیا سے یہا ں لو گ خود انوسٹمنٹ کے لئے آرہے ہیں جی ڈی اے کو ہدایت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انوسٹروں کو یہا ں انوسمنٹ کر نے کی طر ف را غب کر یں، با ہر سے آنے والے انوسٹرز کے لئے آسا نیاں پیدا کر یں۔انہو ں نے کہا کہ ہم سب کا یہ ملک ہے سب کچھ حکو مت نہیں کر سکتی ہم سب نے ملکر اس ملک پا کستا ن کی تر قی اور خوشحا لی پر تو جہ دینی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ میں ان تمام محکمو ں کے افسران اور اہلکاروں کو خرا ج تحسین پیش کرتا ہو ں جنہو ں نے حا لیہ شدید بر ف با ری میں دن رات کام کیا اور سڑکو ں کو کھولا اور کو ئی نا خوش گوار واقع پیش نہیں آیا۔جس میں پو لیس،گلیا ت ڈوپلمنٹ اتھا ڑتی۔ریسکو1122اور وا پڈا شا مل ہیں۔
آخر میں انہو ں نے تین روزہ گلیا ت سنو فسٹو ل میں حصہ لینے وا لے میڈیا کے نما ئندوں،کھلاڑیو ں اور دیگر شر کاء میں سرٹیفیکٹ اور ٹرا فیا ں تقسیم کیں۔
قبل ازیں انہو ں نے تین روزہ گلیا ت سنو فسٹیو ل میں مختلف
کھیلو ں میں حصہ لیا اور کھلاڑیو ں میں گھل مل گئے۔
یاد رہے تین روزہ گلیا ت سنو فسٹو ل گلیا ت ڈوپلمنٹ اتھا رٹی کے زیر اہتما م شروع ہوا جس میں پو رے ملک اور صو بے سے کھلاڑیو ں،عوا م اور سیا حو ں نے بھر پور شر کت کی۔











