جلالپورپیروالا؛ مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز  کر دیا گیا

55

جلالپورپیروالا ، 14فروری(اے پی پی ): پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی بھی پیش پیش ہے۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کے دفتر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر  ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئےجس کے تحت دعوتِ اسلامی تحصیل جلالپور پیر والہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کو پودے مہیا کرے گی جبکہ ان پودوں کی دیکھ بھال کرنا اس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہو گی کیونکہ دعوتِ اسلامی کا نعرہ ہے پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر بھی موجود تھے۔