وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ملاقات

9

اسلام آباد، 16 فروری ( اےپی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب بھر میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر سے متعلق امور پر پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان قومی  صحت کارڈ کی شاندار پزیرائی پر بھی پریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے انہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام جاری منصوبوں  پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔  وزیر اعظم نے صحت کارڈ کے فوائد اور اس کے موثر استعمال کے بارے میں عوام میں بھرپور شعور اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔