لاہور۔16 فروری ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزپنجاب روبینہ افضل،سپیشل سیکرٹریزڈاکٹرآصف طفیل،ڈاکٹرفرخ نوید،صالحہ سعید،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،پروفیسرجاویدچوہدری،ماجدرفیق اور سجاد حفیظ نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی شکایات کے ازالہ کے حوالہ سے ہیلپ لائن کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران ڈاکٹریاسمین راشدکو ہیلپ لائن کے حوالہ سے اقدامات بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کرکے ملکی تاریخ کا سب سے بڑاپیکج دیاہے نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے حامل خاندانوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے 651ہسپتالوں کو ام پینل کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پنجاب کے منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کو بہترسہولت دیناسب سے اہم ہےپنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی آسانی کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ام پینل کیاجارہاہےصحت کے تمام منصوبوں کو عوام کیلئے سودمندبنانے کیلئے معاشرہ میں آگاہی کی بنیادی حیثیت ہوتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات بارے آگاہی دینے کیلئے تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کیاجائے گا۔ عوام کو صحت کی سہولیات بارے آگاہی دینے اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ صحت کا نیاریڈیوجلد لانچ کررہے ہیں میڈیا کے ذریعے عوام میں صحت کے منصوبوں بارے آگاہی پھیلائیں گے۔نیاپاکستان قومی صحت کاڈر پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہےپنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں عوام کی فلا ح و بہبودکیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں بارے معاشرہ میں آگاہی پھیلانا انتہائی ضروری ہے پنجاب کی عوام نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت سے بہت خوش ہیں۔











