پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، سپیکر قومی اسمبلی  کا پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب

22

اسلام آباد،17فروری  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  جمعرات کو یہاں پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ترقی اور خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، افغانستان کی عوام کے ساتھ ہمارا گہرا رشتہ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک۔افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دوطرفہ عوامی سطح پر رابطوں میں تیزی لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، پاک۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مستحکم بنانے کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی نے قابل ستائش کردار ادا کیا، وزیر اعظم  پاکستان عمران خان افغانستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔