سکھر۔18فروری(اے پی پی): ضلع و بلدیہ انتظامیہ نے شہر کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین سکھر کے نام سے مہم کا آغازکردیا ہے۔ مہم کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے گلوب چوک سے لب مہران واکنگ ٹریک تک واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک کے بعد منعقدہ تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کے حوالے سے ہمارے نبیؐ کے بھی احکامات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے نہ صرف ہم سکھر شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان اس کی تقلید کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کلین اینڈ گرین مہم کے ذریعے سکھر کو مثالی اور صاف ستھرا شہر بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے شہریوں کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔
واک کی قیادت وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ،ڈی سی جاوید احمد،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ علی رضا انصاری، چیمبر کے عامر غوری و دیگر نے شرکت کی۔
سورس:وی این ایس،سکھر











