صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا انصاف تربیتی پروگرام کے حوالے سے لاہور کے سکولوں کا دورہ

14

لاہور، 21 فروری (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے انصاف تربیتی پروگرام کے حوالے سے لاہور کے سکولوں کا دورہ کیا،انصاف تربیتی پروگرام محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور فنی تربیت کے ادارے ٹیوٹا پنجاب کے مشترکہ تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ انصاف سکلز پروگرام کے تحت صوبے بھر کے ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طلبا و طالبات کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی،انصاف سکلز پروگرام کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور کے سکولوں سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہمارے بچوں کے لئے اس طرز کے فنی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، انصاف سکلز پروگرام کی بدولت ہمارے بچے قابل اور ہونہار بنیں گے.انصاف تربیتی پروگرام کے باقاعدہ آغاز کے بعد چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبا اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے۔

مراد راس نے کہا کہ لاہور سے آغاز کے بعد انصاف تربیتی پروگرام کا دائرہ کار صوبے بھر میں وسیع کیا جائے گا۔  پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں۔