رینالہ خورد،21فروری(اےپی پی): ساہیوال سائیڈ بائی پاس پر ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل نے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا،ریسکیو ٹیم کو زخمی بزرگ سے مبلغ 5 لاکھ 20 روپے ملے،اطلاع ملنے پر لواحقین اور بزرگ ریسکیو سنٹرل اسٹیشن تشریف لائے،جہاں پر ارشاد مسیح شفٹ انچارج نے اپنی زیر نگرانی بزرگ کو مکمل رقم مبلغ 5 لاکھ 20 روپے بحفاظت واپس کر دی۔
بزرگ اور لواحقین نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ واحد ادارہ ہے جس نے میری جان کے ساتھ ساتھ عمر بھر کی جمع پونجی کی حفاظت کی اور اب مجھے مکمل رقم واپس کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ایمرجنسی پر پیشہ وارانہ اور ایمانداری کا اعلیٰ مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو خصوصی شاباشی دی۔











