پشاور میں محکمہ صحت نے سرکاری ادویات بیچنے والے کیخلاف کریک ڈاون کے دوران سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

44

پشاور، 22فروری(اے پی پی) : پشاور ڈرگ کنٹرول ٹیم نے منگل کو اندرون شہر علاقے کشن پورہ ہشتنگری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے سرکاری ہسپتالوں میں دی جانیوالی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

ڈپٹی سیکرٹری ڈرگز ابراہیم خان نے اس بارے میں جاری کردہ اپنے ایک وڈیو بیان میں بتایا کہ مالک مکان سے تمام سٹاک قبضے میں لیکر بیان ریکارڈ کروا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات میں ایم سی سی کے پی، سندھ اور پنجاب حکومت سمیت محکمہ دفاع کے ہسپتالوں کی ادویات شامل ہیں، خدشہ ہے کہ ملزم سرکاری و زائد المیعاد ادویات کو دوبارہ نئے پیکنگ کیساتھ مارکیٹ میں سپلائی کررہا تھا تاہم کاروائی کے تحت مزید تفتیش جاری ہے۔