ملتان، 23 فروری (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ نے کھاد سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے اڈا منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر چھاپہ مارا اور سپر ہزارہ فیڈ ملز میں ذخیرہ کی گئی 500 بوری یوریا کھاد برآمد کر لی اور کھاد کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم عبدالحکیم خان اچکزئی اور ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا جبکہ گوادم سیل کرکے تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے ناکہ بندیاں جاری ہیں، زرعی اراضی کے ریکارڈ کے مطابق کھاد فروخت کی جائے گی۔











