پشاور ؛بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

32

 

پشاور، 23 فروری(اے پی پی): محکمہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایک  بڑی کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی  10کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے  ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایکسائزکیمطابق ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور محمد ریاض نے خفیہ اطلاع پر موٹر وے پارک نزد ڈی ایس پی پیٹرول پمپ رنگ روڈ بطرف موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے گاڑی نمبر اسلام آباد DY 459  سے  10کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی-

ترجمان کیمطابق منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، تاہم کارروائی کے دوران ملزم صداقت فراز ولد خدابخش ساکن تحصیل و ضلع ہری پورکو موقع پر گرفتارکرلیا گیا جنکے خلاف مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔