پاکستان سعودی عرب مشترکہ مشق الصمصام VIII-22 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری

75

راولپنڈی،24فروری  (اے پی پی):پاکستان  سعودی عرب مشترکہ مشق الصمصام  نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری ہے، دو ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشق سعودی افواج اور پاکستانی فوج کے درمیان جاری دو طرفہ فوجی مشقوں کا تسلسل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  مشترکہ مشق انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں بشمول محاصرے اور تلاشی، کامبیٹ پٹرولز اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز ہے۔ یہ مشق شریک فوجیوں کو اپنے متعلقہ آپریشنل طریقوں اور طریقہ کار کو بینچ مارک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 واضح رہے کہ الصمصام” مشقیں  2004 سے دو سالہ بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔